تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن ؟ فیصل آباد کے بڑے انتخابی میدان میں عوام نے فیصلہ سنا دیا

مسلم لیگ ن کے گڑھ میں مسلم لیگ ن کی گرفت کمزور ہونے لگی،اکثر حلقوں میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ اپنے ہی پرانے اراکین سے ہوگا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 11 جولائی 2018 18:38

تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن ؟ فیصل آباد کے بڑے انتخابی میدان میں عوام ..
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11جولائی 2018ء) :تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن ؟ فیصل آباد کے بڑے انتخابی میدان میں عوام نے فیصلہ سنا دیا مسلم لیگ ن کے گڑھ میں مسلم لیگ ن کی گرفت کمزور ہونے لگی،اکثر حلقوں میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ اپنے ہی پرانے اراکین سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت ہر جگہ الیکشن کے چرچے ہیں۔ایک جانب عوام الیکشن 2018 کے انتخابات پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں تو دوسری جانب سیاسی پنڈت بھی اس الیکشن کو پاکستان کی پارلیمانی سیاست کا اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔

اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مسلسل تیسری مرتبہ انتقال اقتدار کا مرحلہ جمہوری طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔الیکشن تو 25 جولائی کو ہی انعقاد پذیر ہوں گے مگر انتخابی معرکے کا زور کس کے سر رہے گا اس پر چہ میگوئیاں ابھی سے شروع ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ہر سیاسی پہلوان اپنے مخالف کو سیاسی میدان میں شکست دینے کے لیے بیتاب ہوچکا ہے۔

اس حوالے سے مختلف حلقوں میں سروے بھی کروائے جارہے ہیں۔اہم ترین حلقوں میں ہونے والے سروے انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ایک عمومی اندازہ بھی پیش کررہے ہیں جس سے صورتحال واضح ہو رہی ہے کہ کس علاقے میں کس امیدوار کی سیاسی ساکھ زیادہ تگڑی ہے۔اس حوالے سے اہم ترین سیاسی شہر فیصل آباد میں کئیے گئے سروے نے سیاسی پنڈتوں میں ہلچل پیدا کردی ہے۔

2017 کی مردم شماری کے مطابق شہر کی کل آبادی سات لاکھ کے قریب ہے جس کی وجہ سے لاہور کے بعد یہ دوسرا شہر ہے جس میں 10قومی اور 21 صوبائی حلقے ہیں۔حلقوں کی تفصیلات دیکھی جائیں تو حالات کچھ یوں ہیں کہ این۔اے 102 سے گزشتہ سال جیت کا تاج پہننے والے طلال چوہدری اس بار پھر میدان میں ہیں لیکن اس بار قومی اسمبلی کے سابق رکن ، پی ٹی آئی کے نواب شیر وسیر ایک مضبوط حریف کی شکل میں ان کے مد مقابل ہیں۔

شیر وسیر نے 2008 میں یہ حلقہ اپنے نام کیا لیکن 2013 میں طلال چوہدری نے انہیں شکست دی ۔ایک اور اہم حلقہ این اے 106 ہے جہاں رانا ثنا اللہ اور مسلم لیگ ن ہی کے سابقہ ایم این اے نثار جٹ آمنے سامنے ہوں گے۔یہاں تحریک انصاف کا پلڑا بھاری رہنے کی امید ہے۔اسی طرح نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق فیصل آباد سے قومی اسمبلی کی دس میں سے 6 سیٹوں پر ابھی بھی مسلم لیگ ن کا کافی مضبوط ہے تاہم بقیہ نشستیں تحریک انصاف کے پاس جا سکتی ہیں۔