نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمان سے بشپ آف کراچی صادق ڈینئل کی ملاقات

بدھ جولائی 22:57

نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمان سے بشپ آف کراچی صادق ڈینئل کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمان سے بشف آف کراچی صادق ڈینئل نے وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بشپ آف کراچی صادق ڈینئل نے نگران وزیراعلی سندھ کو اقلیتوں کے مسائل، کمیونٹی ایریاز میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سمیت حائل رکاوٹوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ نگران وزیراعلی سندھ نے کہا کہ عیسائی کمیونٹی کے افراد اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :