سکھریونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ڈیلی ڈان کیساتھ اظہار یکجہتی کیمپ

بدھ 11 جولائی 2018 23:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ‘‘ کی اپیل پر سکھر یونین آف جرنلسٹس کیجانب سے ڈیلی ڈان سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈان آفس کے سامنے ایک یکجہتی کیمپ لگایا گیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل لالہ اسد پٹھان ، ایس یو جے کے صدرظہیر خان لودھی، جنرل سیکریٹری امداد بوذدار ، پریس کلب کے جنرل سیکریٹری نصراللہ وسیر ،پی ایف یو جے کی ممبر ایف ای سی سحرش کھوکھر ، ڈان کے رپورٹر وسیم شمسی سمیت صحافیوں فوٹو جرنلسٹس ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے ڈان کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ، قبل ازیں لالا اسد پٹھان کی قیادت میں صحافی ممبران سکھر پریس کلب سے ‘‘ ڈان آفس ‘‘ تک ریلی کی صورت میں ڈان یکجہتی کیمپ پہنچے ۔

متعلقہ عنوان :