جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی کے عادلانہ نظام کے نفاذ اور ملک میں نیک اور صالح معاشرے کی تشکیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے، حاجی اصغر خان ترین کا انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقاریب سے خطاب

جمعرات 12 جولائی 2018 00:40

کوئٹہ۔11جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے پی بی 19 کے نامزدامیدوار حاجی اصغر خان ترین مولانا عزیز اللہ حنفی حاجی شوکت ترین اور دیگر نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی کے عادلانہ نظام کے نفاذ اور ملک میں نیک اور صالح معاشرے کی تشکیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے قوم پرستوں نے عوام کو مایوس کردیا ہے جمعیت علماء اسلام ہر قسم کے تعصب اور قومیت سے بالاتر ہوکر سیاست پر یقین رکھتی ہے جمعیت علماء اسلام نے اپنے دور اقتدار میں پشین کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ پشین کے علاقے کلی خیرآباد میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف تقاریب سے خطاب کے کیا اس موقع پر درجنوں افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کاا علان کیا۔

(جاری ہے)

مقرین نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے ہر دور میں ہر پلیٹ فارم پر عوام کے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کی ہے عوام پرستوں اور مفاد پرستوں سے تنگ آگئے ہیں قوم پرستوں نے تعصب اور نفرتوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :