حکمرانوں کے ساتھ مذہبی جماعتوں کا بھی احتساب ہونا چاہئیے ، آغا سید حامد علی شاہ

جمعرات 12 جولائی 2018 00:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے ساتھ مذہبی جماعتوں کا بھی احتساب ہونا چاہئیے ، کالعدم جماعتوں کو چھوٹ شہداء کے لہو سے غداری ہے، ایکشن پلان کی تمام شقوں پربلا رو رعایت عمل کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے الیکشن پالیسی کا اعلان کیا اور 16 نکاتی الیکشن چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا، انہوں نے کہا ہے کہ نواسہ رسول کا غم تمام مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے عزاداری کے انعقاد میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے بے گناہ کارکنوں کو شیڈول فور سے نکالا جائے ۔