شریف فیملی کیلئے اچھی خبر ،بیگم کلثوم نواز نے ایک ماہ کے بعد آنکھیں کھول دیں

،حسین نواز اور مریم نواز نے اپنی والد ہ کی صحت میں بہتری کی تصدیق کردی ، دعائوں کی تبدیلی کے مثبت اثرات آئے ہیں، والدہ کی حالت میں بہتری آئی ہے لیکن وہ ابھی بات کرنے کے مرحلے پر نہیں آئیں،حسین نواز

جمعرات 12 جولائی 2018 18:29

شریف فیملی کیلئے اچھی خبر ،بیگم کلثوم نواز نے ایک ماہ کے بعد آنکھیں ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ میری والدہ نے آج ایک مہینے بعد آنکھیں کھولی ہیں، دعائوں کی تبدیلی کے مثبت اثرات آئے ہیں، والدہ کی حالت میں بہتری آئی ہے لیکن وہ ابھی بات کرنے کے مرحلے پر نہیں آئیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ میری والدہ کو دعائوں کی ضرورت ہے، آج میری والدہ نے آنکھیں کھولی ہیں، کافی دنوں سے دوائوں میں تبدیلی کی جارہی تھی، انہوں نے آج ایک مہینے بعد آنکھیں کھولی ہیں، وہ ابھی بے ہوشی میں ہیں صرف آنکھیں جھپکی ہیں والدہ کی حالت میں بہتری آئی ہے، دعائوں کی تبدیلی کے مثبت اثرات آئے ہیں۔

کوئی ڈاکٹر شفا کی ضمانت نہیں دے سکتا، ڈاکٹر کا کام دوائی دینا ہے شفا اللہ کے ہاتھ میں ہے، کافی دیر سے سینٹی لیٹر کی سیٹنگ کو کم کرنے کی کوشش کررہے تھے ، ہم ڈاکٹر کی ایڈوائس کے بعد باہر آگئے ہیں، والدہ ابھی بات کرنے کے مرحلے پر نہیں آئیں۔