Live Updates

نواز شریف اور مریم نواز نے واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا

سابق وزیراعظم آج رات 12:45پر لندن سے روانہ ہوں گے ،کل شام 6:15 پر لاہور اتریں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 جولائی 2018 18:37

نواز شریف اور مریم نواز نے واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12جولائی 2018ء) :نواز شریف اور مریم نواز نے واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ سابق وزیراعظم آج رات 12:45پر لندن سے روانہ ہوں گے ،کل شام 6:15 پر لاہور اتریں گے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنا دی گئی ہے۔اس سزا کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11سال قید بامشقت علاوہ 80 ملین پاونڈ جرمانہ جبکہ مریم نواز کو 8 سال قید بامشقت اور 20 ملیں جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے اور دوسری جانب مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس فیصلے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی کے حوالے سے چہ میگوئیاں شروع ہو گئی تھیں۔اس موقع نواز شریف اور مریم نواز نے ان تمام افواہوں کو مسترد کردیا جن میں یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ وہ وطن واپس نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مریم نواز نے 13جولائی کو وطن واپس آنے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر یہ بحث بھی جاری تھی کہ نواز شریف کس ائیرپورٹ پر اتریں گے،اسلام آباد آئیں گے یا لاہور،انکی گرفتاری کہاں عمل میں لائی جائے گی ،یہ سب اہم ترین سوال تھے جن کے جوابات قوم حاصل کرنا چاہ رہی تھی۔

تازہ ترین معلومات اور خبر کے مطابق تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی کا شیڈول آگیا۔نواز شریف آج رات 12بج کر 45 منٹ پر لندن سے نجی پرواز پر روانہ ہوں گے۔وہ نجی پرواز ای وائے 18سے روانہ ہوں گے۔نواز شریف کے ساتھ پارٹی رہنما اور کچھ میڈیا شخصیات بھی ہوں گے ۔نواز شریف لندن سے13جولائی صبح 8:45پر ابوظہبی پہنچیں گے۔ جہاں وہ 7 گھنٹے قیام کریں گے اور وہاں سے نجی پرواز ای وائے 243سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے اور جمعہ کی شام 6بج کر 15منٹ پر لاہور پہنچیں گےجہاں انہیں جہاز سے اترتے ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات