Live Updates

جن حالات میں ہم وطن واپس جا رہے ہیں کوئی نہیں جاتا، مجھے یقین ہے پاکستانی قوم ہمارا ساتھ دے گی،

مریم نواز اپنی والدہ کو بیماری کی حالت میں چھوڑ کر جا رہی ہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 جولائی 2018 21:07

جن حالات میں ہم وطن واپس جا رہے ہیں کوئی نہیں جاتا، مجھے یقین ہے پاکستانی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائداورسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جن حالات میں ہم وطن واپس جا رہے ہیں کوئی نہیں جاتا، مجھے یقین ہے کہ پاکستانی قوم ہمارا ساتھ دے گی، مریم نواز اپنی والدہ کو بیماری کی حالت میں چھوڑ کر جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اہلیہ نے آنکھیں کھولی ہیں لیکن مجھے پہچان نہیں رہیں، جن حالات میں ہم واپس جا رہے ہیں کوئی نہیں جاتا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنی والدہ کو بیماری کی حالت میں چھوڑ کر جا رہی ہیں، ہم پاکستان اور عوام کیلئے وطن واپس جا رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ پاکستانی قوم ہمارا ساتھ دے گی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات