ہر رکاوٹ توڑ کر اپنے قائد محمد نوازشریف کا استقبال کریں گے،شاہد خاقان عباسی

حالات جو بھی ہوں انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے ،ْ سابق وزیر اعظم کا خطاب

جمعرات 12 جولائی 2018 21:25

ہر رکاوٹ توڑ کر اپنے قائد محمد نوازشریف کا استقبال کریں گے،شاہد خاقان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہر رکاوٹ توڑ کر اپنے قائد محمد نوازشریف کا استقبال کریں گے، حالات جو بھی ہوں انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سب جماعتیں شفافیت چاہتی ہیں ماسوائے ایک جماعت ہے، ہر رکاوٹ توڑ کر قائد کا استقبال کرنے لاہور پہنچیں گے، حالات جو بھی ہوں انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی کی آمد پر مسلم لیگی کارکنوں نے نعرہ بازی اور گل پاشی کی۔