نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے پودا لگا کر موسم برسات کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

جمعرات 12 جولائی 2018 21:59

نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے پودا لگا کر موسم برسات کی شجرکاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) صوبائی نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے پودا لگا کر موسم برسات کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے صوبائی نگران وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز آٹھ کلب روڈ پر پودا لگایا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے موسم برسات کی شجر کاری کی مہم کے آغاز کا مقصد عام شہریوں کو شجرکاری مہم کی ترغیب دینا ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں کے باہر اور گملوں میں موسم برسات کی شجرکاری کے سلسلے میں ایک پودا لگا کر مہم میں اپنا حصہ ڈالیں۔