بھارتی شخص نے 66 سال بعد دنیا کے طویل ترین ناخن کاٹ دئیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 12 جولائی 2018 23:34

بھارتی شخص نے 66 سال بعد دنیا کے طویل ترین ناخن کاٹ دئیے
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے شریدھر چیلال نے 1952 سے اپنے ناخن نہیں کاٹے تھے (تفصیلات اس صفحے پر) ۔ ان کے ناخنوں کی لمبائی 9 میٹر سے بھی زیادہ  تھی لیکن اب انہوں نے یہ ناخن کاٹ دئیے ہیں۔ناخن کاٹنے سے پہلے انہوں نے 66 سال تک اپنے  بائیں ہاتھ کے ناخن بڑھائے تھے۔

(جاری ہے)

پونے سے تعلق رکھنے والے شریدھر   نے نیویارک میں رپلے(Ripley) کے Believe It or Not میں   ہونے والی تقریب میں  اپنے ہاتھ کے ہاخن کاٹ دئیے ہیں۔

شریدھر کے ناخن اسی میوزیم میں محفوظ کیے جائیں گے۔
شریدھر کے ناخنوں کی مجموعی لمبائی 909.6 سینٹی میٹر ہے۔ ان کے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخن دوسرے تمام ناخنوں سے بڑا ہے۔ اس کی لمبائی 197.8 سینٹی میٹر ہے۔
شریدھر نے 2016 میں ایک ہاتھ کے سب سے بڑے ناخنوں کا عالمی ریکارڈ بنا کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا تھا۔
شریدھر کے ناخن اب نیویارک کے ٹائم سکوائر میں واقع Believe It or Not میوزیم میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :