Live Updates

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کو جیل کی لمبی سزا ہونے کا امکان

جنید صفدر کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر مظاہرہ کرنے والے نوجوان پر حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا تھا

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 جولائی 2018 01:12

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کو جیل کی لمبی سزا ہونے کا امکان
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2018ء) مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کو جیل کی لمبی سزا ہونے کا امکان، جنید صفدر کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر مظاہرہ کرنے والے نوجوان پر حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مظاہرین کے ساتھ جھگڑے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اور ان کے دوست کو لندن پولیس نے نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ یہ سب کچھ اس وقت رونما ہوا جب مریم نواز کے بچے صفدر جنید اور انکے دوست واپس گھر جا رہے تھے تو ان کے گھر کے باہر مظاہرین نے نواز شریف کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی جس پر ان کے اور مظاہرین کے درمیان جھگڑا اور جنید صفدر کا مکا مظاہرین میں سے ایک لڑکے کو لگا۔

(جاری ہے)

ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر جنید صفدر اور زکریا حسین کی مظاہرین سے ہاتھا پائی ہونے کے بعد لندن پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر اور زکریا حسین کی پولیس اسٹیشن میں مکمل جامع تلاشی لی جائے گیا ور اگر کوئی ایسی چیز ان کے قبضے سے برآمد ہوئی تو ان پر مقدمہ ہو گا بصورت دیگر رہا کر دیا جائے گا۔

جبکہ لندن پولیس نے مزید بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے شخص کے زخم کی نوعیت زیادہ سنجیدہ نوعیت کی ہوئی تو اس صورت میں جنید صفدر کو ممکنہ طور پر 3 سال جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔ تاہم اس کا فیصلہ زخمی ہونے والے شخص کی میڈیکل رپورٹ دیکھنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔ جنید صفدر کی لندن میں ایون فیلڈاپارٹمنٹس کے باہر لڑائی کے مناظر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات