Live Updates

شہباز شریف کی رائے ونڈ میں اپنی والدہ سے ملاقات ، نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو

والدہ شمیم اختر نے دست شفقت رکھا اور دعائیں دیں

جمعہ 13 جولائی 2018 00:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتی امرائ رائے ونڈ میں اپنی والدہ بیگم شمیم اختر سے ملاقات کی اور ان سے نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو کی گئی ، والدہ نے شفقت کی اور سر پر ہاتھ رکھ کر دعائیں دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جاتی امرائ رائے ونڈ میں اپنی والدہ شمیم اختر سے ملاقات کی اور ان سے دعائیں لیں۔

والدہ نے ان کے سر پر دست شفقت رکھ کر دعا دی۔ اس دوران نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران والدہ نے اپنے بیٹے نوازشریف اور مریم نواز سے ملنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ حالات جو بھی ہوں وہ لاہور ایئرپورٹ پر اپنے بیٹے اور پوتی سے ملنے ضرور جائیں گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات