سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے میر بادشاہ قیصرانی کو حلقہ این اے 189سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

جمعہ 13 جولائی 2018 12:22

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے میر بادشاہ قیصرانی کو حلقہ این اے 189سے الیکشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے میر بادشاہ قیصرانی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 189سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے پی پی 106 سے آزاد امیدوار سیف اللہ کی نااہلی فیصلہ برقرار کھتے ہوئے اپیل خارج کردی ہے ، جمعر ات کوچیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ میر بادشاہ قیصرانی کو جعلی ڈگری پر سزا سنائی گئی ہے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ سزا کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل پر سزا معطل کر دی گئی تھی ، اورجب سزا معطل ہو جائے تو کوئی بھی امیدوار الیکشن لڑ سکتا ہے، عدالت نے پی پی 106 سے آزاد امیدوار سیف اللہ انتخابی کو غلط تاریخ پیدائش ظاہر کرنے پر نااہل قراردینے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہاکہ غلط عمر ظاہر کرنا بھی بدنیتی اور غلط بیانی کے زمرے میں آتا ہے۔