Live Updates

ابوظہبی میں کیا ہو رہا ہے؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتا دیا

نواز شریف کے ساتھ کچھ مشہور لوگ اور کچھ نامعلوم افراد بھی موجود ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 جولائی 2018 17:44

ابوظہبی میں کیا ہو رہا ہے؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتا دیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جولائی 2018ء) : معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود اس وقت ابوظہبی میں موجود ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعودنے کہا کہ میں یہاں ایک کانفرنس میں شرکت کرنے آیا تھا اور آج میں نے وطن واپسجانا تھا تو مجھے معلوم ہوا کہ میاں صاحب اور ہماری بہن مریم نواز بھی اسی پرواز سے لاہور روانہ ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی ابوظہبی میں موجود کے باوجود یہاں کوئی رونق دیکھنے میں نہیں آئی۔ یہاں سب دھبڑ دھوس اور خاموش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے لاہور کا تو نہیں پتہ کہ وہاں کیا ماحول ہے لیکن ابوظہبی میں انتہائی مایوسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ کچھ ہی دیر میں جو لوگ یہاں بیٹھے ہیں، اور ان کے چہروں پر جو مایوسی ہے جو حواس باختہ ہوئے ہیں، کچھ ہی دیر میں لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب کیا ہو گا؟ میں نے کہا کہ مجھے تو کچھ بھی نہیں پتہ میں تو یہاں کانفرنس میں شرکت کرنے آیا تھا۔اُمید ہے کہ ان لٹکے ہوئے چہروں پر بھی کوئی رونق آ جائے گی اور کچھ ولولہ آئے گا کیونکہ اگر انہی چہروں کو لے کر یہ لوگ لاہور ائیر پورٹ پر اُترے تو ویسی ہی مایوسی دیکھنے میں آئے گی جیسی میں آپکو بتا رہا ہوں۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز آج رات 8 بجکر 15 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کریں گے ۔ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر جہاں سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں وہیں نیب نے بھی مجرموں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ نیب کی ٹیم لاہور ائیر پورٹ پرلینڈ ہوتے ہی نواز شریف اور مریم نواز کے پاسپورٹ بھی ضبط کرے گی۔ واضح رہےکہ نیب کی جانب سے پاکستان واپسی پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کے لیے وزارت دفاع سے اجازت طلب کی گئی تھی جسے وزارت دفاع نےمنظور کر لیا ۔

وزارت دفاع نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب کی ٹیم کو جہاز کے ایپرن تک رسائی کی اجازت دے دی ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی لاہور ائیرپورٹ آمد ہو گی۔ اس موقع پر لاہور ائیرپورٹ اور اس کے گرد و نواح میں دفعہ 144 نافذ ہوگی جبکہ ائیر پورٹ کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال رکھا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات