ممبرومحراب اور مدارس اسلامی انقلاب کے مورچے ہیں،حافظ حشمت خان

جمعہ 13 جولائی 2018 19:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی وسابق صوبائی وزیر اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 66حافظ حشمت خان نے کہا ہے کہ ممبرومحراب اور مدارس اسلامی انقلاب کے مورچے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے متحدہ مجلس عمل پی کے 66 کے مرکزی دفتر پیپل چوک ورسک روڈ میں کارکنان ایم ایم اے کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوان کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزیدکہا کہ مولانا فضل الرّحمٰن اور سراج الحق کی موجودگی میں کوئی مائی کا لال دینی مدارس کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آج بروز جمعہ بتاریخ 13 جولائی بوقت پانچ بجے عصر جامع مسجد متھرا میں پی کے 66 کے زیراہتمام ایک عظیم الشان علماء کانفرنس منعقد ہوگی جس سے چارسدہ کے معروف عالم دین مولانا شیخ ادریس صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے۔کانفرنس کی صدارت مولانا عزیز الدین اور مفتی ازھد آف دارلعلوم غلجی کنڈرخیل کرینگے۔کانفرنس سے این اے 27 کے اُمیدوار حاجی غلام علی اور پی کے 66 اُمیدوار حافظ حشمت خطاب کرینگے۔پی کے 66 کے علماء کرام اور آئمہ حضرات سے بروقت شرکت کی استدعا ہے۔