ایف آئی اے نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کر دئیے

ہفتہ 14 جولائی 2018 12:37

ایف آئی اے نے اسحاق ڈار  کے  ریڈ وارنٹ جاری کر دئیے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) وزارت داخلہ کی اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے ان کے ریڈ وارنٹ جاری کر دئیے۔ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ انٹرپول کو بھجوائے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی منظوری دیدی۔ منظوری کے بعد ایف آئی اے نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کر دئیے۔ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ انٹرپول کو بھجوائے جا چکے ہیں۔ اسحاق ڈار طلبی کیس میں وزارت داخلہ نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ …