شام میں امریکی اتحادی فورسز کا داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ 54 عسکریت پسند ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 جولائی 2018 14:21

شام میں امریکی اتحادی فورسز کا داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ 54 عسکریت ..
بیروت(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14جولائی۔2018ء) شام میں امریکی اتحادی فورسز نے جنوبی حصے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے آخری ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں داعش کے 54 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔عرب نشریاتی ادارے کے مطابق فضائی حملے میں نصف سے زیادہ ہلاکتیں معصوم شہریوں کی ہوئی تاہم اتحادی فوجیوں کی جانب سے مبینہ ہلاکت سے متعلق تحقیقات شروع کی جا چکی ہے۔

برطانیہ میں موجود شامی مبصر گروپ کے مطابق 12 جولائی کی شب عراقی سرحد کے پاس آئس فیکٹری پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں 28 شہری جاں بحق اور داعش کے 26 جنگجو ہلاک ہو گئے۔دوسری جانب امریکی اتحادی فورسز نے 12 جولائی کو تحریری طور پر واضح کیا تھا کہ اتحادی فورسز السوسہ اور الباغوزفوقیانی کے علاقوں میں فضائی حملہ کیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں کہا گیا کہ شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے متعلقہ ادارہ کو الزامات کی تصدیق کے لیے کہا ہے۔

شامی مبصرین نے بتایا کہ اس سے قبل عراقی جنگ جہازوں نے شام کے جنوبی حصے میں داعش کے خلاف حملے کیے ہیں جبکہ اتحادی فضائی جہازوں کو کردش جنگجووں کی حمایت حاصل ہے، داعش کی صفوں میں شامی اور عراقی جنگجوشامل ہیں۔فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 30 ہے۔دوسری جانب دمشق میں وزارت خارجہ نے اتحادی فورسز ہر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی فوجیں شامی شہریوں کو مارنے اور انفرانسٹرکچر تباہ کرنے کو اپنی کامیابی سمجھ رہی ہیں۔