حکمرانی قائم رکھنے کیلئے الائی کے عوام کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کی شامت قریب ہے، انور سادات خان
ہفتہ 14 جولائی 2018 16:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں صرف پندرہ دن رہ چکے ہیں اور بیاری خاندان کو تحصیل الائی کیلئے تیسری سڑک یاد آ گئی ہے، سڑک کی افتتاحی تقریب مکمل طور پر ٹوپی ڈرامہ ہے، الائی کے باشعور عوام بیاری خاندان کی جھوٹ اور فریب والی سیاست کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحصیل الائی بھر میں 95 فیصد ترقیاتی کام ہم نے منظور کئے ہیں، ان کے بھائی شاہ حسین خان کی 15 سالہ دور اقتدار بیاری خاندان کی 60 سالہ دور اقتدار پر بھاری ہے، بیاری خاندان نے ہمیشہ اپنی ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے سیاسی پارٹیاں تبدیل کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے، ان کی ناکام سیاست اب نہیں چلے گی، الائی کے عوام ایم ایم اے نامزد امیدوار وں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔ انور سادات خان نے مزید کہا کہ ایک طرف بیاری خاندان تیسرے سڑک کی افتتاحی تقریب کے نام پر ڈرامہ رچایا ہے تو دوسری طرف الیکشن کمیشن کی جانب سے افتتاحی تقاریب اور ترقیاتی عمل پر پابندی کے باوجود بیاری خاندان نے قوانین کو پامال کر کے ضابطہ اخلاق کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، پی ٹی آئی کی کشتی میں سوار ہو کر بیاری خاندان اپنے آپ کو قانون سے بالاتر نہ سمجھے۔ ایک سوال کے جواب میں انور سادات خان نے کہا کہ ہمارا انتخابی مہم انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے، الائی کے مختلف علاقوں کے غیور عوام ہمارے جوق در جوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں، انشاء الله 25 جولائی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، میرے بڑے بھائی امیدوار اسمبلی شاہ حسین خان اور امیدوار قومی اسمبلی قاری محمد یوسف کی عوامی مقبولیت عروج پر پہنچ چکی ہے، ایم ایم اے ضلع بٹگرام میں کلین سویپ کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.