ریورگارڈن میں رفاہ انٹرنیشنل ہسپتال کے تعاون سے پہلا مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 14 جولائی 2018 17:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) ریورگارڈن میں رفاہ انٹرنیشنل ہسپتال کے تعاون سے پہلا مفت میڈیکل کیمپ ہفتہ کے دن منعقد ہوا۔ کیمپ کا اہتمام ریورگارڈن ویلفیئرسوسائٹی نے رفاہ انٹرنیشنل ہسپتال نے تعاون سے کیا تھا۔ سینکڑوں افراد کو مفت تشخیص اور ادویات کی سہولت فراہم کی گئی۔ متعدد مرد و خواتین ڈاکٹر وں پر مشتمل رفاہ انٹر نیشنل ہسپتال کی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اظہر نے کی۔

(جاری ہے)

ریورگارڈن ویلفیئرسوسائٹی کے صدر ملک خالد محمود، جنرل سیکرٹری اختر جاوید، ورزش گروپ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق،رکن محمد انور،انجم اقبال،محمود رانا، ساجد وڑائچ اور مکینوں کے نمائندگان ڈاکٹر بشارت علی،شاہد رضا،اطہر گورایا،عمران ہاشم،ملک رفیق، سلیم اختر،جاوید عالم اور سید مزمل حسین نے اس موقع پر بتایا کہ ریورگارڈن کے مکینوں کے لئے ہرماہ یہ کیمپ لگایا جائے گا۔انہوں نے کیمپ کے لئے تعاون کرنے پر رفاہ انٹرنیشنل ہسپتال کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :