نگران وزیر اعظم ناصر الملک کا کل ملک بھر یوم سوگ کا اعلان

ہفتہ 14 جولائی 2018 19:30

نگران وزیر اعظم ناصر الملک کا کل ملک بھر یوم سوگ کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2018ء) نگران وزیر اعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے کل اتوار کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کردیاجبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے بھی نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے جمعہ کے روز خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں ہونے والے دھماکوں کے پیش نظر آج اتوار کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد آج ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر سرنگوں رہے گاجبکہ وزارت داخلہ نے بھی یوم سوگ کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے