سٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود میں اضافہ کردیا

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:44

سٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود میں اضافہ کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 6.5 فیصد سے بڑھا کر ساڑھے 7 فیصد کر دیا ہے۔ہفتہ کو گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے اور زرمبادلہ ذخائر پر درآمدات کی وجہ سے دباؤ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نمو ہمارے بجٹ اور بیرونی خسارے کو بڑھا رہی ہے اور درآمدات کی ادائیگی کیلئے ملکی خزانے میں ڈالر کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک ادھار لے کر معاملات چلاتے آرہے ہیں لیکن اسے جاری رکھنا مشکل ہے اس لئے شرح سود بڑھا کر طلب کے دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی بڑھے گی جبکہ بجٹ خسارہ 6.8 فیصد رہنے کااندازہ ہے۔