سیار احمدکو سماجی خدمات پر ’’عالمی خیر سگالی سفیر‘‘ کے ایوارڈ سے نوزا گیا

اتوار 15 جولائی 2018 11:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی سعودی عرب کے صدر سیار احمدکو سماجی خدمات پر ’’عالمی خیر سگالی سفیر‘‘ کے ایوارڈ سے نوزا گیا۔ سیار احمد گزشتہ کئی سالوں سے سعودی عرب کے نجی کمپنی میں ایک اعلیٰ عہدہ پر تعینات ہیں، وہ اپنی ملازمت کیساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں وہ اس وقت مردان میںیتیم ولاچار بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی سعودی عرب کے صدر ہیں،اپنے ایک بیان میں سیار احمد نے کہا کہ اسلام یتیموں، مسکینوں، بیواؤں، بے سہارا اور غریب طبقے کو سہارا دینے، ان کی مکمل کفالت کرنے، ان سے پیار کرنے اور انہیں کھانا کھلانے، انہیں وسائل مہیا کرنے اور انہیں آسودگی فراہم کرنے کی ناصرف ترغیب دیتا ہے بلکہ معاشرے کے بے کس، محروم، نادار طبقے اور سوسائٹی کے محتاج، بے سہارا اور معصوم بچوں کی کفالت کے اہتمام کا حکم بھی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرے کا وہ طبقہ جنہیں اللہ رب العزت نے وسائل دے رکھے ہیں ان کے وسائل میں ایسے یتیموں، بے سہارا محتاجوں اورمسکینوں کا بھی حق ہے۔ ان صاحب ثروت لوگوں سے خیرات،زکواة اور صدقہ کے مد میں ان سے چندا اکھٹا کرکے یتیم بچوں کی مکمل کفالت کے لیے زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کا ساتھ د ے رہا ہوں ۔