ایشان کھٹر اور جھانوی کپور نے فلم ’’دھڑک ‘‘ کے لئے میواری زبان سیکھی

اتوار 15 جولائی 2018 13:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار ایشان کھٹر اور جھانوی کپور نے فلم ’’دھڑک ‘‘ کے لئے میواری زبان سیکھی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ششانک کھیتن کی فلم ’’دھڑک ‘‘ مراٹھی فلم ’’سیرت ‘‘ کا ہندی ریمیک ہے جو راجستھان کے پس منظر پر مبنی ہے جس میں اداکار ایشان کھٹر اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کی عکسبندی سے قبل انہوں نے اپنے کرداروں کو حقیقت کے قریب دکھانے کے لئے ادے پور گئے اور وہاں کی مقامی زبان سیکھنے کے لئے لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور یہی نہیں ایشان کھٹر نے اپنے کردار میں خود کو ڈھالنے کے لئے وہاں کا حلیہ بھی اپنایا، فلم رواں سال 20جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :