علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید دو میچز (آج) کھیلے جائیں گے

اتوار 15 جولائی 2018 14:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید دو میچز (آج) پیر کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں نمل کا مقابلہ منسٹری فنانس سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں لیڈنگ یونٹ اے اور نمل کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایاس نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں لیگ کی لیگ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں جن میں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں رائل کلب، سروے آف پاکستان،ایچ جے اے (اذکار)، لیڈنگ یونٹ بی اور کالونی فائیٹر ، گروپ بی میں پی پی یو، ہائر ایجوکیشن کمیشن، کالونی ینگ، ڈیفینس اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اے، گروپ سی میں کالونی لائن، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بی، خازان، ایم سی ایس اور این ٹی ایس جبکہ گروپ ڈی میں لیڈنگ یونٹ اے، نمل یونیورسٹی، یونٹی، منسٹری آف فنانس اور پی ٹی وی شامل ہیں-