Live Updates

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی پاکستان واپسی کا فیصلہ

ووٹ کو عزت دو تحریک کا حصہ بنیں گے

اتوار 15 جولائی 2018 20:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کے نواسے جنید صفدر نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے، وہ ووٹ کو عزت دو تحریک کا حصہ بنیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کے فرزند جنید صفدر(آج)پیر کی صبح ساڑھے چھ بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے اور بعد ازاں راولپنڈی اڈیالہ جیل میں اپنی والدہ اور نانا سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر ووٹ کو عزت دو تحریک کا حصہ بھی بنیں گے۔وا ضح رہے کہ نواز شریف اور مریم کی وطن واپسی کے روز لندن میں مظاہرین کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے جنید صفدر کو حسین نواز کے صاحبزادے زکریا حسین سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا۔حسین اور مریم نواز کے بیٹوں جنید صفدر اور زکریا حسین کا مظاہرین کے ساتھ جھگڑا ہوا تو بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی تھی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد سے درجنوں پاکستانی روز سابق وزیرِاعظم کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ کرتے نظر آتے تھے۔ انھیں مظاہرین سے جنید اور زکریا کا جھگڑا ہوا تو بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔اس جھگڑے میں ایک شخس شخص ہوا تھا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا اور معمولی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا جبکہ جنید اور زکریا کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔خیال رہے کہ برطانوی قانون میں کسی کو مکا مارنا یا دھکا دینا بھی سنگین جرم سمجھا جاتا ہے۔ بعد ازاں جنید صفدر اور زکریا حسین کو بھی کچھ گھنٹے حراست میں رکھا گیا اور رہا کر دیا گیا لیکن واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات