ساہیوال، نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک کمسن بچی سمیت تین افراد جاں بحق ایک شدید زخمی

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک کمسن بچی سمیت تین افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ۔رحمن سٹی کالونی بائی پاس کے قریب ایک تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی نے محنت کش کی 5سالہ بیٹی فاطمہ کو کچل دیا جو مو قع پر ہی دم توڑ گئی ۔

(جاری ہے)

ساہیوال ملتان روڈ پر داد فتیانہ کے قریب مو ٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے نتیجہ میں 70سالہ بشیر احمد جاں بحق ۔ساہیوال پاکپتن روڈ پر پل سکھ بیاس پر تیز رفتار رکشہ الٹ جانے سے 35سالہ خورشید بی بی جاں بحق اسکا خاوند اجمل شدید زخمی ۔دونو ں چک 90۔ڈی ساہیولا سے رکشہ میں جا رہے تھے ۔زخمی کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ 07-18/-280-