ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ نے دورانِ پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ

ڈکیتی ، راہزنی و دیگر سنگین جرائم میں ملوث ریکارڈ یافتہ وپیشہ ور موٹر سائیکل چور سمیت19ملزمان کو گرفتارکرلیا

پیر 16 جولائی 2018 21:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کوڈکیتی ، راہزنی، ناجائز اسلحہ، آتش بازی و دیگر سنگین جرائم کے خاتمہ کے لیے پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید فعال و موثر بنانے کی ہدایات دی ہیں ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے اس حوالہ سے ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کو بالخصوص ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر میں امن و امان کے قیام و الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر من وعن عمل درآمد کروانے کے لیے پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے گاڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ صوبائی دار الحکومت میں 24/7پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے اس حوالہ سے عوامی شکایات کے علاوہ پولیس ایمرجنسی15پر موصول ہونے والی کالز پر بھی بروقت ریسپانڈ کرنے کے پابند ہیںدونوں سکواڈز باہمی طور پر PPIC3کے ساتھ ہمہ وقت منسلک ہیںشہر میںکہیں بھی کوئی ایمرجنسی یا کوئی مشکوک سرگرمی نظر آئے تو ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ متحرک ہوتے ہوئے ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالہ سے شہر بھر میں سیاسی کنونشن و کارنر میٹنگز ہو رہی ہیںیہاں پر پولیس کا فرض ہے کہ وہ ہر لحاظ سے چاک و چوبند اور چوکس رہتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں تاکہ کسی بھی قسم کاکوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے ایسے مواقعوں پر اسلحہ کی نمائش ، ہوائی فائرنگ، ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کو اس حوالہ سے مخصوص ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی پٹرولنگ کے دوران اپنی اپنی بیٹس میں الرٹ ہو کر پٹرولنگ کریں اور سیکٹر انچارجز و سپروائزری آفیسر و کنٹرول روم کے ساتھ باہمی طور پر رابطے میں رہیں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر بلا امتیاز اپنی کاروائیاں جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

ڈولفن سکواڈنے شہر بھر میں دورانِ پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ 19ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی04پسٹل،01رائفل اوردرجنوں کی تعداد میں گولیاں و میگزینز ، ہزاروں روپے مالیت کی شراب برآمدکرلیں۔ ڈولفن سکواڈ نے پولیس ایمرجنسی 15کی کال پر تعاقب کرتے ہوئے ایک پیشہ ور موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل و ماسٹر کیز برآمد کر لیں علاوہ ازیں ڈکیتی ، راہزنی و دیگر سنگین جرائم میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا دورانِ سنیپ چیکنگ پولیس ایمرجنسی 15کی کال پر 02جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو بھی قبضہ میں لے لیا۔

گرفتارملزمان میں معیز، وقار، عدیل ، قدیر ، فاروق، مہر ولی، رئوف وغیرہ وغیرہ شامل ہیں جنہیں مزید کاروائی کے لیے مختلف تھانوںشفیق آباد، نواب ٹائون ، جوہر ٹائون ، گڑھی شاہو، ریس کورس، ڈیفنس Bوغیرہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے شہریوںسے اپیل کی ہے کہ شہر میں امن و امان کا قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں شہری جب اپنے اردگرد جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی سرگرمیاںدیکھیں توفوراً ریسکیو15 پر اطلاع دیں تاکہ پولیس آپ کی مدد کے لئے پہنچ سکے اس موقع پرایس پی مجاہدو ڈولفن نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر بھر میںڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں دن رات سر گرم عمل رہیںگی۔