پنجاب بھر میںریسکیو 1122کی مدد سے موٹروے پولیس کے افسران کو ایمرجنسی صورت ِ حال سے نپٹنے کی تربیت دی جائے گی‘عامر ذوالفقار
تربیت پانے والے موٹروے پولیس افسران کوبنیادی ایمرجنسی مینجمنٹ میں --"ماسٹر ٹرینرز "کے طور پر تربیت دی جائے گی ‘آئی جی موٹر وے
پیر 16 جولائی 2018 23:47
(جاری ہے)
آئی جی موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ بہت ساری ناگہانی صورتِ حال میں قانون نافذ کرنے والے آفیسرز سب سے پہلے موقع پر پہنچتے ہیں اور انتہائی بنیادی مگر ضروری مہارتوں کی مدد سے ہونے والے نقصانات کو بہت کم کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس وہ ادارہ ہے جو نیشنل ہائی ویز پر ٹریفک حادثہ کی صورت میں زخمیوں کے پاس سب سے پہلے پہنچتاہے۔ اور بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے بہت سی قیمتی جانوں کوبچانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔آئی جی موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خان نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر میں Rescue-1122کی مدد سے موٹروے پولیس کے افسران کو پیشہ ورانہ خطوط پر ابتدائی طبی امداد، فائر سیفٹی اور دیگر ایمرجنسی صورت ِ حال سے نپٹنے کی تربیت دی جائے گی۔تمام تربیت پانے والے موٹروے پولیس افسران کوبنیادی ایمرجنسی مینجمنٹ میں --"ماسٹر ٹرینرز "کے طور پر تربیت دی جائے گی جو بعد ازاں ملک بھر میں موٹروے پولیس کے دیگر افسران و ملازمان کو تربیت فراہم کریں گے۔موٹروے پولیس اور Rescue-1122مُلک کے دو ایسے ادارے ہیں جن کا اولین مقصد عوام الناس کی خدمت اور مدد ہے اور اس بنیادی مقصد کے حصول کے لیے دونوں ادارے مِل جُل کر کام کرتے رہیں گے۔ آئی جی موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ دونوں ادارے پہلے ہی انفراسٹرکچر ، وسائل ،معلومات اور عوامی خدمات کے باہمی تعاون کے معاہدے کا MOUدستخط کر چُکے ہیںاور اِس تعاون کو آنے والے وقت میں مزید بڑھایا جائے گا۔DGریسکیو 1122ڈاکٹررضوان نصیر نے آئی جی موٹروے پولیس عامرذوالفقار خان کی ریسکیو سنٹر میں آمد پر گرم جوشی سے استقبال کیا اور عوام کے لیے اُن کی خدمات کو سراہااس موقع پرDGریسکیو 1122نے کہا کہ موٹروے پولیس اور ریسکیو 1122دو جڑواں ادارے ہیں جنہوں نے عوام الناس میں کسی بھی سماجی حیثیت ،ذات ،عقائد اور رنگ سے بالا ترہو کرسچی عوامی خدمت اور ایمرجنسی کے شکار افراد کی مدد کے ذریعے بہت عزت اور نیک نامی کمائی ہے۔تقریب کے اختتام پرڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے آئی جی موٹروے عامر ذوالفقار خان کو ریسکیو ٹریننگ کی عملی مشقوں اور پریکٹیکل ایریا کا معائنہ کروایا۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.