ابو ظہبی:ذاتی گاڑی کو ٹیکسی کے طور پر چلانا جُرم ہے
ہزاروں افراد اس جُرم کے ارتکاب پربھاری جرمانے بھُگت رہے ہیں
محمد عرفان منگل 17 جولائی 2018 12:11
(جاری ہے)
اُن کا کہنا تھا ’’ہم عوام پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسی غیر قانونی ٹیکسیوں پر سفر سے محتاط رہیں اور اس بڑھتے ہوئے خطرناک رحجان کے خاتمے کے لیے اماراتی حکام کا ساتھ دیں۔
مسافروں کو غیر قانونی طور پر ٹرانسپورٹ کرنا معاشرے کے تحفظ اور صحت پر مضر اثرات ڈال رہا ہے۔ غیر اجازت شدہ ڈرائیوروں کی گاڑیوں میں سفر کر کے مسافر اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ جب ایسی کسی غیر قانونی ٹرانسپورٹ ٹیکسی کے ساتھ حادثہ پیش آتا ہے تو ڈرائیور کے نامعلوم اور غیر قانونی ہونے کے باعث سرکاری استغاثہ کو کارروائی کرنے میں دِقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وفاقی ٹریفک قانون کے تحت‘ ذاتی گاڑی کو بطور ٹیکسی چلا کر مسافروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے والوں پر تین ہزار اماراتی درہم کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے‘ اُن کے لائسنس پر 24 بلیک پوائنٹس کا اندراج کرنے کے علاوہ گاڑی تیس روز کے لیے ضبط بھی کر لی جاتی ہے۔ رواں سال اپریل 2018ء میں پولیس نے ڈرائیور حضرات کو اس غیر قانونی سرگرمی سے دُور رہنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ تین مہینوں کے دوران ابو ظہبی میں 650 غیر قانونی ٹیکسیاں پکڑی گئی ہیں۔ کئی غیر قانونی ڈرائیورز کی جانب سے سکول جانے والے بچوں کے والدین کو بھی کم پیسوں میں بچوں کے لیے ٹرانسپورٹیشن کی سہولت دینے کی آفرز کی گئیں جن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.