نوز شریف کی حاضری سے کیوں گریز کیا جارہا ہے‘ سینیٹر پرویز رشید

منگل 17 جولائی 2018 15:06

نوز شریف کی حاضری سے کیوں گریز کیا جارہا ہے‘ سینیٹر پرویز رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نوز شریف کی حاضری سے کیوں گریز کیا جارہا ہے‘ ہمیں یقین ہے جس تیز رفتاری سے نواز شریف کی سزا کا فیصلہ کیا گیا ہے اسی تیز رفتاری سے اپیل کا فیصلہ بھی کیا جائے گا‘ فکر ہے جس رہنما کو دیکھنے کے لئے لوگ کھڑے رہتے تھے انہیں پوشیدہ کیوں رکھا جارہا ہے‘ 2013 سے 2018 تک مسلم لیگ (ن) کی حکومت رہی ہے مجھے یہ بتایا جائے کس سیاسی رہنما پر ہم نے اس طرح کا مقدمہ چلایا ہے۔

پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اپنی بیگم کی عیادت کے لئے ایک دن کی اجازت نہیں دی جاتی تھی آج مقدمے کی سماعت میں نواز شریف کو پیش نہیں کیا گیا۔ آج یہ اصول کیوں ہے آج ہماری آنکھیں دیکھ رہی ہیں اور سوال پوچھ رہی ہیں کہ یہ فرق کیوں ہے۔

(جاری ہے)

کیوں نواز شریف کو قانونی حق نہیں دیا جارہا کہ وہ سماعت کے دوران موجود ہوں۔

نواز شریف کی حاضری سے کیوں گریز کیا جارہا ہے ہم سماعت سننا چاہتے ہیں اور آئے ہوئے ہیں۔ ہمیں یقین ہے جس تیز رفتاری سے نواز شریف کی سزا کا فیصلہ کیا گیا ہے اسی تیز رفتاری سے اپیل کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ فکر ہے جس رہنما کو دیکھنے کے لئے لوگ کھڑے رہتے تھے انہیں پوشیدہ کیوں رکھا جارہا ہے۔ ہم عدالت کے پاس آئے ہیں اور عدالت نے قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہیں۔

عدالت نے یہ نہیں دیکھا کہ ماضی میں کیا ہوا تھا 2013 سے 2018 تک مسلم لیگ (ن) کی حکومت رہی ہے مجھے یہ بتایا جائے کس سیاسی رہنما پر ہم نے اس طرح کا مقدمہ چلایا ہے۔ کون سے سیاسی رہنما کو روزانہ کی بنیاد پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ہو۔ کس رہنما کے ساتھ اس طر ح کا واقعہ پیش آیا ہے جس طرح نواز شریف کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ نواز شریف خود عدالت میں پیش ہورہے تھے اپنی گرفتاری دینے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ہم نے کوئی جبر کا ہتھکنڈہ نہیں اٹھایا جنہوں نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا انہیں بری کردیا گیا ہے۔ سزا سننے کی رفتار کے مطابق اپیل سننے کی رفتار بھی رکھی جائے۔