ملکی تاریخ میں ڈالر کا 128 روپے پر جانا پوری قوم کے ساتھ بڑی زیادتی ہے‘فلور ملز ایسوسی ایشن
روپیہ ٹکے ٹوکری، ڈالر کی اونچی پرواز، ملکی قرضوں میں بیٹھے بیٹھائے اربوں ڈالر کا اضافہ پاکستانی معیشت کو لے ڈوبے گا،یوں لگتا ہے جیسے نگران حکومت بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے پر تلی ہوئی ہے ،ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہو گا‘عاصم رضا،میاں ریاض
منگل 17 جولائی 2018 15:57
(جاری ہے)
عاصم رضا نے کہاکہ نگران حکومت کے سیٹ اپ میں ملکی تاریخ میں ڈالر کو بلند ترین مقام پر کھڑ ا کر دیا ہے انٹر بینک اور مقامی کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے میں ڈالر 128 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر128 روپے سے صرف 50 پیسے کی دوری پر ہے ۔
عاصم رضا نے کہاکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے صرف ایک ہی دن میں ملک پر بیرونی قرضو ں ک بوجھ 360 ارب روپے بڑھ گیا ہے ، میاں ریاض نے کہاکہ ڈالر کی قیمت میں پیر کے روز 6.45 روپے اضافہ کر دیا گیا یوں روپے کو ٹکے ٹوکری کر کے رکھ دیا گیاہے۔جس سے ڈالر کی قیمت121.55 روپے سے بڑھ کر 128 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ،انہوں نے کہاکہ پچھلے 7ماہ میں ڈالر کی قدر میں 20 روپے 30 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ اگر مہنگائی کا گراف یونہی بڑھتا رہا تو ملک میں لوٹ مار کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو نے کا خدشہ ہے۔ لہذا نگران حکومت فوری طور پر ڈالر کی قیمتوں کو نیچے لاتے ہوئے مہنگائی کوبڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.