کمشنر لاہور ڈویژن لاہور ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ کا ضلع شیخوپورہ کا دورہ
عام انتخابات ،ممکنہ سیلاب اور ڈینگی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا
منگل 17 جولائی 2018 17:36
(جاری ہے)
میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اظہر حیات، آر پی او شیخوپورہ رینج سہیل تاجک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبان، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں غیر جانبداری کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اے ڈی سی (آر) نے اس موقع پر میٹنگ کے شرکاء کو پولنگ اسٹیشنز پر مہیا کی جانے والی بنیادی سہولیات اور سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنزپر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور غیر موجود بنیادی سہولیات کی فراہمی کا کام اپنے آخری مراحل میں ہے، خواتین ووٹرز اور پولنگ سٹاف کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، الیکشن کے سامان کی بحفاظت ترسیل اورپولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج اور پولیس کی مدد سے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کی جانیوالی کاروائیوں کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے سی ای او (ہیلتھ)نے میٹنگ کے شرکاء کو اسپتال ایمرجنسی پلان ،اور ڈاکٹروں اورنرسنگ اسٹاف کی ڈیوٹیوں کے بارے میں بتایا۔ ڈسٹرکٹ انچارج 1122 نے سیلاب یا کسی بھی ناگہانی حالات کی صورت میں1122 کی تیاریوں اور ایمبولینسوں کی دستیابی کا بتایا۔ڈینگی کے حوالے سے کمشنر لاہور کو بتایا گیا کہ مانیٹرنگ ٹیموں کو ریفریشر کورسز کروائے جا رہے ہیں، عوام الناس میں ڈینگی سے متعلق آگاہی پھیلائی جا رہی ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں تحصیل لیول پر جامع پلان موجود ہے جس پر عمل کے نتیجے میں امسال ضلع شیخوپورہ میں ڈینگی کا ایک بھی کیس رپورٹ نہ ہوا ہے۔ ڈینگی سے بچائو کی مہم کے سلسلے میں ابھی تک 14 جگہوں کو ڈینگی لاروا کی موجودگی کی وجہ سے سربمہر کیا گیا ہے اور لاپرواہی برتنے پر ایف آئی آرز بھی درج کی جا رہی ہیں۔پولیس حکام نے کمشنر لاہور کو بتایا کہ الیکشن کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدمات کیے جا رہے ہیں اور خفیہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں تاحال کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔ بعد ازاں کمشنر لاہور ڈویژن لاہور نے دیہی مرکز صحت کھاریانوالہ میں قائم کیے گئے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیااور تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور ڈویژن نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھائیں ۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.