خالق آباد منگچر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 5پولیس اہلکار وں سمیت6افراد زخمی ہوگئے

منگل 17 جولائی 2018 23:10

خالق آباد منگچر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل خالق آباد منگچر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 5پولیس اہلکار وں سمیت6افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز خالق آباد کے علاقے میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم کی فائرنگ سے 5پولیس اہلکاران انسپکٹر آصف رشید،اے ایس آئی خیرمحمد،اے ایس آئی مہران ،کانسٹیبل حاجی خان ،کانسٹیبل امیر بخش سمیت مقامی شخص عبدالقیوم لانگو شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے زخمیوں میں سے عبدالقیوم لانگو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

بتایاجارہاہے کہ ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔