لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے اشتہاریوں اور روپوشوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار

کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

منگل 17 جولائی 2018 23:46

لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے اشتہاریوں اور ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے اشتہاریوں اور روپوشوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے جبکہ گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارث ڈنوماچھی پولیس نے وسایو بھٹو ولیج میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے قتل کیس کے مطلوب ملزم رضا محمد جلبانی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، رتوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ ملزم گلزار لولائی کو بغیر لائیسنس پسٹل اور گولیوں سمیت، مارکیٹ پولیس نے دوران چیکنگ ایمپائر روڈ ملزم جاوید چانڈیو کو ایک کلو ایک سئو گرام چرس سمیت، سچل پولیس نے ضلع نوشہروفیروز کے اشتہاری ملزم جانب عمرانی کو، ڈوکری پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم مظہر جونیجو کو، تعلقہ پولیس نے وگن روڈ سے روپوش ملزم سلطان مگسی کو گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب نئوں ڈیرو پولیس نے دوران گشت اوشاق کوری کی چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :