مسلم لیگ(ن) نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کئے ، غزالہ سعد رفیق

بدھ 18 جولائی 2018 14:46

لاہور۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) مسلم لیگ(ن) شعبہ خوا تین کی رہنما غزالہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے پانچ سالہ دور میں عوام کی فلاح و بہبود اور قومی ترقی کے مشن پر کام کیا ہے اور علاقائی مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں، انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوام ہیں اور عوام کی خدمت کرناہمارا نصب العین ہے، عوام 25جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے جس طرح ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں ،مخالفین ان سے پریشان ہیں، قوم سہولیات کی فراہمی اور قومی ترقی دیکھ کر ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کرے گی ، مسلم لیگ(ن) نے پانچ سال عوام کی فلاح و بہبود کی سیاست کی ہے اور میگا منصوبے مکمل کر کے ترقی و خوشحالی کو یقینی بنایا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) اپنی پانچ سالہ کارکردگی کے باعث بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، خدمت کرنے والوں کو قوم ضرور کامیاب کروائے گی ، شیر کا نشان ترقی کا نشان ہے ۔

متعلقہ عنوان :