شہری موسم برسات کے دوران گیسٹرو ، ہیضہ ، یرقان جیسی مہلک امراض کے پھیلائو کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، محکمہ صحت

بدھ 18 جولائی 2018 16:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) محکمہ صحت نے موسم برسات کے دوران گیسٹرو (اسہال)، ہیضہ ، یرقان جیسی مہلک امراض کے پھیلائو کو روکنے کیلئے عوام الناس سے فوری طور پر احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کی ہدات کی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ بارشوں کے دوران پانی کو اچھی طر ح ابال کر پینے کیلئے استعمال کیا جائے ، کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھو لئے جائیں، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھا جائے ، باسی و گلے سڑے اور کچے پھل و سبزیاں ، کھلے مشروبات ، رنگ دار گولے و قلفی اور دیگر غیر معیاری بازاری اشیاء کھانے سے گریز کیا جائے اور گھر کے اندرونی و بیرونی ماحول کو صاف ستھرا رکھاجائے ۔

انہوںنے کہا کہ اسہال کی صورت میں نمکو ل کا کثرت سے استعمال کیا جائے ، دستوں کی صورت میں نرم غذا کھانے ، پینے والی اشیاء کے زیادہ استعمال سمیت فوری طور پرقریبی ماہر طب و کوالیفائیڈ میڈیکل افسر سے رابطہ کیا جائے تاکہ کسی ناگہانی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :