امریکی صدر کیلئے چار ارب ڈالر مالیت کے نئے طیاروں کا آرڈر بوئنگ کمپنی کو دے دیا گیا
ایئر فورس ون' کے لیے بوئنگ کے 8-747 ساختہ طیاروں کا انتخاب کیا گیا ہے جن پر سرخ، سفید اور نیلا رنگ کیا جائے گا،یہ طیارے امریکی حکومت کو دسمبر 2024 تک ملیں گے، حکام
بدھ 18 جولائی 2018 16:13
(جاری ہے)
امریکی محکمہ دفاع 'پینٹاگون' نے 'بوئنگ' کو یہ ٹھیکہ دینے کا اعلان منگل کو کیا ہے جس کی مالیت تین ارب 90 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔حکام کے مطابق 'ایئر فورس ون' کے لیے بوئنگ کے 8-747 ساختہ طیاروں کا انتخاب کیا گیا ہے جن پر سرخ، سفید اور نیلا رنگ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق یہ طیارے امریکی حکومت کو دسمبر 2024 تک ملیں گے۔اس کا مطلب ہے کہ اگر ڈونالڈ ٹرمپ 2020 میں دوسری مدت کے لیے بھی صدر منتخب ہونے میں کامیاب رہے تو بھی وہ اپنے دورِ صدارت کے آخری چند ماہ ہی ان نئے طیاروں میں سفر کرسکیں گے۔اس سے قبل یہ اطلاعات آتی رہی ہیں کہ امریکی ایئر فورس بوئنگ کمپنی پر دباو ڈال رہی ہے کہ وہ جلد سے جلد یہ طیارے تیار کرے کیوں کہ امریکی صدر کے زیرِ استعمال موجودہ 'ایئر فورس ون' طیاروں کے پرانے ہونے کے باعث ان کی مرمت اور انہیں پرواز کے قابل رکھنے پر خاصی رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے۔'ایئر فورس ون' امریکی صدر کے لیے مخصوص طیارہ ہے جسے وہ اندرون و بیرونِ ملک دوروں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ایک وقت میں عموما دو 'ایئر فورس ون' طیارے امریکی صدر کے زیرِ استعمال ہوتے ہیں۔امریکی حکومت اور بوئنگ کے درمیان نئے طیاروں کے ٹھیکے کی تفصیلات رواں سال فروری میں از سرِ نو طے پائی تھیں۔اس سے قبل بوئنگ کو دیے جانے والے ٹھیکے کی مالیت چار ارب ڈالر سے زائد تھی جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے 'ٹوئٹر' پر اپنے ایک پوسٹ میں قیمت کو بہت زیادہ قرار دیا تھا اور حکام سے کہا تھا کہ وہ یہ ٹھیکہ منسوخ کردیں۔بعد ازاں فروری میں وائٹ ہاوس نے کہا تھا کہ بوئنگ کمپنی کے ساتھ نئے ٹھیکے کی شرائط پر اتفاقِ رائے ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں امریکی ٹیکس دہندگان کو لگ بھگ ڈیڑھ ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔تاہم منگل کو دیے جانے والے ٹھیکے میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ گزشتہ ٹھیکے سے کتنا مختلف ہے اور حکومت کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی بچت کیسے ہوگی۔امریکی صدر کے زیرِ استعمال 'ایئر فورس ون طیاری' کا شمار دنیا کے جدید اور محفوظ ترین طیاروں میں ہوتا ہے جس "فضاوں کا وائٹ ہاوس" بھی کہا جاتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
-
بھارت،غلط آرڈر بھیجنے پر ریسٹورنٹ پر 50 لاکھ ہرجانے کا دعوی
-
اقوام متحدہ کا فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.