آل کراچی فاروق میموریل سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ :ینگ ہزارہ نے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

بدھ 18 جولائی 2018 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) ینگ اُسامہ اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی پر جاری "آل کراچی فارو ق میموریل سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ینگ ہزارہ شاہ فیصل ٹائون نے مد مقابل کلمت ویلفیئر سینٹر کو پنالٹی ککس پر شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ،کوراٹر فائنل مقابلے کے بعد مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-239سید عمران حیدر عابدی اور PS-98کے ہارون خٹک ،PS-92کے رانا شاہد سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر آغا کمال الدین،اراکین یسین بنگش ،کیپٹن سلیم شاہ ،ریاض اختر مائیکل ،سیف اللہ خان ،گل حسن ،عقیل احمد ،اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے اُمیدواروں نے کہاکہ پی پی پی غریب اور مظلوموں کی نمائندہ جماعت ہے انہوں نے کھلاڑیوں اور منتظمین کو یقین دلا یا کہ انشا اللہ بہت جلد گرائونڈ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا تاکہ یہاں کہ نوجوان اپنی صحت مند سرگرمیاں جاری رکھ سکیں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض میر افضل ،پرویز گل نے انجام دیئے ۔