پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جون2018ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پر24 ہزار606کیسزرپورٹ کیے، پولیس کو انویسٹی گیشن میں مدد کیلئے 130 سے زائد کیسز میں ڈیجیٹل شہادتیں مہیا کی گئیں، 373 مشتبہ افراد؛1619مشکوک گاڑیوں کو پی آئی یو اور ڈالفن اسکواڈ ز کے ذریعہ چیک کروایا Lost & Found سینٹر کی مدد سے 1گمشدہ شخص،2گاڑیاں،100موٹر سائیکلز اور 6آٹو رکشہ برآمد ایمرجنسی ہیلپ لائن پر 4 لاکھ3ہزار871ہزار کالزموصول ہوئیں؛35ہزار43کیسزپر ایکشن لیا گیا‘رپورٹ

بدھ 18 جولائی 2018 19:27

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جون2018ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر نے جون 2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق اتھارٹی کے آپریشن مانیٹرنگ سینٹرنے قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پر24 ہزار606 کیسزرپورٹ کیے۔ جون کے دوران373 مشتبہ افراد کو پولیس رسپانس یونٹ اور ڈولفن اسکواڈز کے ذریعہ چیک کروایا گیاجبکہ30قانون شکن عناصر کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی گئیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سی29احتجاج اور ریلیوں کوڈیجیٹل سرویلنس سسٹم کے تحت مانیٹر کیا گیا۔ 8710گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کے خلاف نمبر پلیٹ نہ ہونے پرایکشن لیاگیا۔ اتھارٹی کے ویڈیو کنٹرول سینٹر کی جانب سے پولیس کو انویسٹی گیشن میں مدد کیلئی130سے زائد کیسز میں ڈیجیٹل شہادتیں مہیا کی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

سیف سٹیز اتھارٹی کے Lost & Found سینٹر نے جون کے دوران 1 گمشدہ شخص کو اپنوں سے ملوایا جبکہ2گاڑیوں، 100 موٹر سائیکلز اور6 آٹو رکشہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے 15ایمرجنسی کنٹرول سینٹر میں 4 لاکھ3ہزار871 کالزلی گئیں جن میں سی3 لاکھ7 ہزار187 کالز بوگس نکلیں۔ اتھارٹی کے ایمرجنسی کنٹرول سینٹر سے 35 ہزار43کیسز فوری ایکشن کیلئے ڈیسپیچ کنٹرول سینٹر کو بھجوائے گئے جن میں سے ریسکیو امیداد کے 1333جبکہ ٹریفک کے 1287کیسزشامل تھے۔ جون کے دوران اتھارٹی کے میڈیا مانیٹرنگ سینٹر نے 287 ممنوعہ سوشل میڈیا پیجز اور لنکس جن پر فرقہ وارانہ اور شدت پسندی کی تشہیر پر مبنی مواد موجود تھا کو رپورٹ کیا اورانہیں بلاک کروایا گیا۔

ویری ایبل میسیجنگ سروس کے تحت ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اشتہاری مہم سوشل میڈیا اور وی ایم ایس اسکرینز کے ذریعہ سے یقینی بنائی گئی۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی شہر میں 8000کیمروں اور جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی راہنمائی و امداد کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے سیف سٹیز اتھارٹی اور پولیس کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔