ملک میں پانی کی قلت کے پیش نظر قومی آبی پالیسی پر عمل درآمد کیلئے رہنما اصولوں کا مسودہ ضروری ہے، وزیر آبی وسائل

جمعرات 19 جولائی 2018 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2018ء) آبی وسائل کے نگران وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کی قلت کے پیش نظر قومی آبی پالیسی پر عمل درآمد کیلئے رہنما اصولوں کا مسودہ جا ری کرنا ضروری ہے ۔ وہ بدھ کو یہاں قومی آبی ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے تمام ماہرین کوپانی کے مسائل کے حل کیلئے بہترین تجاویز لانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

یہ مشاورتی اجلاس قومی آبی پالیسی کے اقدامات کے جلد عمل درآمد کیلئے منعقد ہوا۔ قومی ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر شہباز خان نے وفاقی وزیر کو منصوبے کے اہم نکات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ڈیم کی اشد ضرورت ہے لیکن صرف پانی کے ذخائر کو بڑھانے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔ بڑے پیمانے پر پانی کے ضرر پر تجزے کی ضرورت ہے ۔وفاقی وزیر نے وسیع پیمانے پر قومی ٹاسک فورس کے قیام کیلئے ہدایات دیں ۔ اجلاس میں آبی شعبے سے متعلقہ اعلی سطحی حکومتی عہدیداران اور تعلیمی اداروں کے ماہرین نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :