Live Updates

کرنل (ر) طاہر مشہدی کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

جمعرات 19 جولائی 2018 14:58

کرنل (ر) طاہر مشہدی کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) بزرگ سیاستدان کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ طاہر حسین مشہدی نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ورکرز اور پولنگ ایجنٹس کے کنونشن میں شرکت کے دوران اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں منشیات ، پیسے اور لوٹوں کا کلچر نہیں چاہیے۔ ہمیں نواز شریف کی طرح کا بہادر لیڈر چاہیے اور انہوں نے جس طرح کی بہادری دکھائی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ انہوںنے کہا کہ جس طرح مادر ملت فاطمہ جناح اپنے بھائی کے ساتھ چلتی تھیں اسی طرح مریم نواز اپنے والد کے ساتھ چل رہی ہیں ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات