پاکستان سے تولیوں کی برآمدات میں 2 فیصد اضافہ

جمعرات 19 جولائی 2018 16:28

پاکستان سے تولیوں کی برآمدات میں 2 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان سے تولیوں کی برآمدات میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر مئی تک پاکستان نے تولیوں کی برآمدات سے 736.924 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو مالی سال 2016-17ء کے اسی عرصہ کے مقابلے میں دو فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ء کے 11ماہ میں پاکستان نے تولیوں کی برآمدات سے 724.863 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا تھا۔سب سے زیادہ برآّمدات مئی کے مہینے میں ریکارڈ کی گئی ، مئی کے مہینے میں تولیوں کی برآمدات سے پاکستان کو69.149ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔

متعلقہ عنوان :