سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کو نااہل قراردے دیا

پیپلزپارٹی کے رہنما بیوی اور بیٹی کے نام ظاہر نہ کرنے اور 167 ایکڑ زرعی زمین چھپانے پرنااہل ہوئے

جمعرات 19 جولائی 2018 18:05

سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کو نااہل قراردے دیا
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کو نااہل قراردے دیا۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نثارکھوڑو کی نااہلی سے متعلق سماعت کی، بینچ نے ایپلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نثارکھوڑو کو نااہل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو کو بیوی اور بیٹی کے نام ظاہر نہ کرنے اور 167 ایکڑ زرعی زمین چھپانے پر ایپلیٹ ٹربیونل نے نا اہل قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ پی ایس 11 کے امیدوار نثارکھوڑو نے ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کوسندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ میں چیلنج کیا تھا۔