کی اپنی بلاک بسٹر فلم ‘سیکریٹ سپر اسٹار‘ میں معروف فلم ساز شیکھر کپور کی بیٹی نے عامر خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرکے سب کو حیران کردیا

جمعرات 19 جولائی 2018 23:29

کی اپنی بلاک بسٹر فلم ‘سیکریٹ سپر اسٹار‘ میں معروف فلم ساز شیکھر کپور ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) بولی وڈ کی اداکارائیں اور اداکار یہاں تک فلم ساز بھی مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے ترستے ہیں، تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ان کی پیش کش کو مسترد کر چکے ہیں۔ بولی وڈ کے معروف فلم ساز شیکھر کپور کی بیٹی ان کی آفربھی مسترد کرنے والوں میں شامل عامر خان 2017 کی اپنی بلاک بسٹر فلم ‘سیکریٹ سپر اسٹار‘ میں زائرہ وسیم نہیں بلکہ شیکھر کپور کی بیٹی کیواری کپور کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

تاہم کیواری کپور نے مسٹر پرفکیشنسٹ کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ کیواری کپور کی والدہ اور شیکھر کپور کی اہلیہ گلوکارہ سچترا کشن مورتھی نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ عامر خان نے اپنی فلم ‘سیکریٹ سپر اسٹار‘ میں انسیا کا کردار ادا کرنے کے لیے ان کی 17 سالہ بیٹی کو پیش کش کی تھی۔

(جاری ہے)

سچترا کشن مورتھی کے مطابق تاہم ان کی بیٹی کیواری کپور نے عامر خان کی پیش کش کو مسترد کردیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی بیٹی نے عامر خان کی پیش کش کیوں ٹھکرائی، جس پر سچترا کشن مورتھی نے جواب دیا کہ کیواری کپور کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال فلموں میں نظر نہیں ا آنا چاہتی۔ساتھ ہی شیکھر کپور کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کی شدید خواہش تھی کہ ان کی بیٹی عامر خان کی فلم میں کام کرے، کیوں کہ وہ اپنی بیٹی کو اداکاری کرتے دیکھنا چاہتی ہیں۔سچترا کشن مورتھی نے مزید بتایا کہ ان کی بیٹی خود کو صرف گلوکاری اور نغمے لکھنے تک محدود رکھنا چاہتی ہیں۔اس انکشاف سے قبل رواں برس فروری میں ہی کیواری کپور کے والد اور فلم ساز شیکھر کپور نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ان کی بیٹی نے ان کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔۔

متعلقہ عنوان :