․کوئٹہ،حلقہ پی بی 24 ،25کے امیدوا رنے مسلم لیگ(ن)کے امیدوار امیر افضل خان کی حلقہ این اے 264 میں مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ(ن)کی قربانیوں اور عوام دوست پالیسیوںبا عثعوام اعتماد کر رہی ہے، امیر افضل خان جولائی کو عوام مسلم لیگ(ن)کا انتخاب کرے کامیابی کے بعد علاقے کی ترقی اور خوشحالی اولین ترجیحات میں شامل ہوگی، این اے 264 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کا جلسے سے خطاب

جمعرات جولائی 23:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) حلقہ پی بی 24 پر مسلم لیگ (ق)کے نامزد امیدوار عبدالوارث خان میریانی اور حلقہ پی بی 25 پر آزاد امیدوار میر حیدر رئیسانی نے مسلم لیگ(ن)کے سینئر نائب صدر اور نامزد امیدوار امیر افضل خان کا حلقہ این اے 264 پر مکمل حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ عبدالوارث میریانی کی جانب سے امیر افضل خان کا حلقہ پی بی 25 پر بھی حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی امیر افضل خان نے کہا کہ دونوں امیدواروں کی حمایت کے بعد حلقے میں پارٹی پوزیشن مزید مضبوط ہو چکی ہے حمایت کرنے والے معتبرین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)پر اعتماد کا اظہار کیا کامیابی کے بعد حمایت یافتہ امیدواروں اور علاقے کے معتبرین کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواں کلی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا امیر افضل خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ عوام اور سیاسی حلقوں نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا عبدالوارث میریانی اور میر حیدر رئیسانی کے حمایت کے بعد حلقے میں مجھے اومسلم لیگ(ن) کو مزید تقویت ملی ہیں مسلم لیگ(ن)کی قربانیوں اور عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج عوام ہم پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں 25 جولائی کو عوام , علاقے کے قبائلی عمائدین اور معتبرین مسلم لیگ(ن)کا انتخاب کرے کامیابی کے بعد علاقے کی ترقی اور خوشحالی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا اور بھرپور کوشش ہوگی کہ اعتماد کا اظہار کرنے والے امیدواروں کی امیدوں پر پورا اتروں۔