ہر پاکستانی کو اپنے گھر میں ایک درخت ضرور لگانا چاہیے ‘ندا یاسر

میرے اور یاسر کے لگائے ہوئے پودے اب درخت کی شکل اختیار کر چکے ہیں

جمعہ 20 جولائی 2018 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) اداکارہ ندا یاسر نے کہا ہے کہ میرے اور یاسر کے لگائے ہوئے پودے اب درخت کی شکل اختیار کر چکے ہیں ، ہم نے پودوں کو نشو نما اپنے بچوں کی طرح کی ہے اور ہمارے گھر کے باہر طویل قطار میں چھوٹے چھوٹے پودے لگائے تھے جو اب تن آور درخت کی صورت میں لوگوں کو سایہ فراہم کرنے کے ساتھ ان کو آکسیجن بھی دے رہے ہیں جو انسانی صحت کیلئے فائدہ مند ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شوبز کے ساتھ باغبانی میرا اور یاسر کا شوق ہے ۔ میری تمام پاکستانی عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھر میں ایک درخت ضرور لگائیں ۔ درخت لگانا بھی سنت ہے ۔ننھے ننھے پودوں کو درخت کی شکل میں دیکھ کر ہمیں یہ احساس ہو رہا ہے کہ جیسے ہمارے بچے جوان ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :