چین، ٹریفک حادثہ ، 6 افراد ہلاک ، 3 زخمی

جمعہ 20 جولائی 2018 15:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) چین میں ٹریفک حادثے کے باعث 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ صوبہ گوانگڈانگ میں اس وقت پیش آیا جب سبزیوں سے بھری ایک گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی اور سڑک کنارے کھڑے افراد اس کی زد میں آ گئے ۔

(جاری ہے)

حادثے میں گاڑی کے ڈرائیور سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ ۔