کے ڈی اے ریکوری سے متعلق خبروں کی ادارہ ترقیات کراچی کی تردید

جمعہ 20 جولائی 2018 20:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) مختلف اخبارات میں کے ڈی اے ریکوری سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی ادارہ ترقیات کراچی مکمل طور پر تردید کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق کے ڈی اے کے ذرائع آمدن میں اضافے کے لئے نئے مواقع تلاش کئے جارہے ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 40 سے 50 لاکھ روپے ریکوری کی مد میں ادارہ کے اکائونٹ میں جمع کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شائع ہونے والی خبر ’’ ماہانہ ریکوری 50 لاکھ روپے ہے‘‘ حقائق کے بالکل منافی ہے، گزشتہ ماہ ریکوری کی مد میں 9 کروڑ 7 لاکھ روپے جبکہ رواں ماہ 18 تاریخ تک 8 کروڑ 65 لاکھ 75 ہزار سے زائد ریکوری کی جاچکی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ صحافی حضرات کے ڈی اے سے متعلق کسی بھی خبر شائع کرنے سے پہلے کے ڈی اے پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ کے میڈیا کو آرڈی نیٹر سے تصدیق کرلیں۔ #

متعلقہ عنوان :