اسلام آباد،وفا قی پولیس کی مختلف کا رروائیاں،چار منشیا ت فروشوں سمیت12 ملزمان گرفتار ،منشیات و اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد

جمعہ 20 جولائی 2018 21:42

اسلام آباد،وفا قی پولیس کی مختلف کا رروائیاں،چار منشیا ت فروشوں سمیت12 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) وفا قی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران چار منشیا ت فروشوں سمیت12 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سی2کلو450گر ام چرس،100گر ام آ ئس ،03بو تلیں شراب معہ 15ڈبے بئیر اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کر کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، مزید تفتیش جا ر ی ہے ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ایا ت جا ر ی کر تے ہو ئے ہو ئے جر ائم میں ملو ث اشخا ص کے خلا ف سخت کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ کو ہسار پولیس کے اے ایس آئی آ صف علی نے ملزم وقاص پر ویز سے 3بو تلیں شراب اور 15ڈبے بئیر شراب کے بر آمد کرلیے،اے ایس آئی اورنگزیب نے ملزم سہیل سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس کے سب انسپکٹر محمد نو از نے ملزم حسن اکبر سے 1150گر ام چرس اور 100آ ئس بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر ارشار علی نے ملزم اسد اللہ سے 400گر ام چرس بر آمد کر لی ،سب انسپکٹر آ صف حسین نے ملزم عاقب محمود سے 900گر ام چرس بر آمد کر لی، تھا نہ شالیمار پولیس کے سب انسپکٹر محمد حنیف نے ملزم ظہیر عبا س سے 30بور پسٹل معہ 3روند بر آمد کرلیے،تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے اے ایس آئیز محمد رئیس اور محمد شبیر نے دو ملزمان عبد الر حمان اور علی اکبر کے انکشاف و نشاند ہی پر دو عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ بنی گا لہ پولیس کے اے ایس آئی محمد ما لک نے غیر محفو ظ طریقے سے گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے ملزم محمد رمضان کو گرفتار کر لیا،سب انسپکٹر محمد اکرم نے ملزم فراقت حسین سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ سبز ی منڈی پولیس کے سب انسپکٹر سلطا ن محمود ا ور اے ایس آئی عطا محمد نے تین ملزمان منو ر حسین ، محمد ریاض اور لعل گل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تین عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیے، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی ،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الرحمان بگوی نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کوسر اہا انہو ں نے تما م ایچ اوز کو ہد ایت کی ہے کہ جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف سخت کا رروائیاں جا ری رکھی جا ئیں ، پٹر ولنگ کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے ، مشکو ک ومشتبہ عناصر کی کڑی نگر انی کی جا ئے اور جر ائم کے انسداد کے لیے تما م تر کو ششیں بر و ئے کا ر لا ئی جا ئیں ۔